اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

لاپتہ لڑکی رضاکاروں کی مدد سے بازیاب

نائجیریا میں شدت پسند گروہ بوکوحرام کے خلاف وہاں کے وِجیلانٹے گروپس یا مقامی رضاکار تنظمیں خاصی کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک تنظیم نے چند ہفتے قبل ’چی بُک‘ کی لاپتہ طالبات میں سے ایک کی بازیابی میں کامیابی حاصل کی۔ لڑکی اب خاندان والوں سے جا ملی ہے۔ مائڈُو گُوری سے نامہ نگار ٹامی اولیڈِیپو کی رپورٹ عمر آفریدی پیش کر رہے ہیں۔