اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’چھوٹے بھائیوں کو کہانیاں سناتے سناتے میں ڈائریکٹر بن گیا‘

پاکستان میں چند برس سے جسوال خاندان موسیقی اور فلم کی دنیا میں اپنا لوہا منوا رہا ہے۔ اگر عزیر جسوال نے میوزک ویڈیو کے لیے شہرت پائی ہے تو ان کے بھائی عمیر جسوال نے کوک سٹوڈیو کے ذریعے پاکستانی میوزک میں نئی روح پھونکی۔ یاسر جسوال فلمی دنیا میں بھی اپنے جوہر دکھا رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں یاسر لندن میں تھے تو ہماری ساتھی فیفی ہارون نے ان کے کام اور پاکستانی فلمی صنعت کے بارے میں ان سے گفتگو کی