اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’فلوجہ سے بھاگتے سینکڑوں شدت پسند ہلاک‘

عراقی حکومت نے دعوٰی کیا ہے کہ اُس نے وسطی عراق کے شہر فلوجہ سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے نام نہاد دولت اسلامیہ تنظیم کے سینکڑوں جنگجؤوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ عراق فوج اور اُس کے ساتھ لڑنے والی ملیشیاؤں نے کئی ہفتوں کی شدید لڑائی کے بعد چند دن پہلے ہی فلوجہ پر دوبارہ حکومتی عملداری بحال کر دی ہے۔ فلوجہ کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد جان بچا کر صحرا میں قائم پناہ گزین کیمپوں مقیم ہیں۔ تفصیل کے ساتھ کاشف قمر