اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

خلائی جہاز جونو مشتری پر اترنے کے قریب

ناسا کا ایک خلائي جہاز ہمارے نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے، مُشتري کے مدار ميں داخل ہونے جا رہا ہے۔ دو ہزار گيارہ میں شروع کیے گئے اِس پراجیکٹ کے تحت یہ خلائی جہاز تین ارب کلومیٹر کا سفر طے کر کے مشتری تک پہنچے گا۔ مشتری کے مدار ميں داخل ہونا بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ کامیاب ہو گیا تو یہ اِس سیارے کے برسوں سے پوشیدہ کئی رازوں سے پردہ اٹھا پائے گا۔ بی بی سی کی ریبیکا موریل کی رپورٹ پیش کر رہی ہیں ایمن خواجہ۔