عراق: تیرہ سال بعد

عراق: تیرہ سال بعد

اس ہفتے برطانیہ میں عراق جنگ کی انکوائری کرنے والا چلکوٹ کمیشن سات سال بعد اپنی رپورٹ شائع کرنے والا ہے۔ کمیشن نے جاننے کی کوشش کی ہے کہ عراق پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیسے کيا گیا؟ کیا یہ شفاف تھا؟ اور اس سے کیا سبق حاصل کیے جا سکتے ہیں؟ جنگ کے آغاز کے تیرہ سال بعد عراق حصوں میں بٹا ہوا ہے، اِس کی آدھی سے زیادہ آبادی ملک بدر ہے اور باقي ماندہ ریاست فرقہ وارانہ جنگ اور دولت اسلامیہ کی جارحيت کا شکار ہے۔ فلوجہ سے دیکھیے بی بی سی کے جيريمی بوون کی رپورٹ، پيش کر رہے ہيں زياد ظفر۔