اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ہمیں یہاں نا انصافی ہی مل رہی ہے‘

امریکہ کي دورياستوں ’منيسوٹا اور لوئيزيانا‘ میں اڑتاليس گھنٹوں کے دوران پوليس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے دو سياہ فام افراد کو ہلاک کيا ہے۔ ان ہلاکتوں کي وڈيوز سامنےآنے کے بعد، لوگوں نے پوليس کے خلاف احتجاجي مظاہرے کيے ہيں۔ امریکی محکمہ انصاف لوئیزینا میں ہونے والے واقعہ کی تفتیش کر ہی رہا تھا کہ منيسوٹا ميں ايک اور واقعہ پيش آيا۔ تفصیل کے ساتھ راجہ ذوالفقار علی رپورٹ کے بعض حصے آپ کے لیے باعث تکلیف ہو سکتے ہیں۔