اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’مضبوط خاتون سکرین پر بھی نظر آنی چاہیے‘

میشا شفیع پاکستان کی ان گلو کاروں میں شامل ہیں جنہوں نے اداکاری میں بھی شہرت کمائی ہے۔ ایک طرف وہ عالم لوہار کے ساتھ امریکہ کے کانسرٹ ٹور پر نظر آتی ہیں تو دوسری طرف ٹیلی وژن سیریل مور محل میں، فرخ زاد کی روپ میں۔

ہماری ساتھی فی فی ہارون نے میشا شفیع سے ان کے اب تک کے فنی سفر پر تفصیل سے بات کی اور کئی دیگر سوالوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی جاننا چاہا کہ میشا ڈراموں میں ایک ’اچھی‘ لڑکی کے کردار کی بجائے ایسے کرداروں کو کیوں ترجیح دیتی ہیں جو قدرے باغیانہ ہوتے ہیں۔

سنیے اس خصوصی انٹرویو کی تفصیل۔۔۔