اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کي صورتحال کے ضمن ميں بھارت حکومت نے سیاسی حریفوں اور کشمیر میں سرگرم تمام سیاسی حلقوں سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ ليکن علیحدگی پسند تنظيموں نے حکومت سے کہا ہے کہ اگر حالات ٹھيک کرنے ہيں تو نہتے مظاہرین پر فائرنگ کا سلسلہ اور عوامی اجتماعات پر پابندی کو فوراً ختم کیا جائے۔ گزشتہ جمعے کو عليحدگي پسند نوجوان کمانڈر ’برہان وانی‘ کی ایک مبینہ مقابلے میں ہلاکت کے بعد سے احتجاج کا سلسلے جاري ہے جس ميں اب تک چوبيس افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔ سري نگر سے رياض مسرور کي رپورٹ