اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’کشمیر کے حوالے سے سیاسی سوچ بہت ضروری ہے‘

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حزب المجاہدین کے ایک کمانڈر کی ہلاکت کے بعد کشیدگی بدستور جاری ہے اور وادی کے سب ہی اضلاع میں آج بھی کرفیو نافذ ہے۔ بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں خالد کرامت نے بھارتی جریدے دی وائیر کے مدیر سدھارتھ وردا راجن اور سرینگر میں بی بی سی کے نامہ نگار ریاض مسرور سے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔ بات کو آغاز سدھارتھ وردا راجن سے کیا گیا اور بی بی سی اردو کے خالد کرامت نے اُن سے پوچھا کہ کیا حالیہ کشیدگی پر دلی میں حکومت کا کا ردعمل مناسب تھا؟