اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مردہ گائے کی کھال اتارنے پر زندہ انسانوں پر تشدد

بھارتي ریاست گجرات میں ایک دلت خاندان کے کئی افراد کو ایک مردہ گائے کی کھال اتارنے کی پاداش میں سرعام زدوکوب کیا گیا اور ذلیل کرنے کے لیے شہر میں ان کی پریڈ کرائی گئی۔ پولیس نے گئو رکشک نام کی ایک ہندو تنظیم کے بعض کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ حالیہ مہینوں میں گائے کے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں پر ’گئو کشی‘ کی مخالفت کرنے والے ہندو کارکنوں کے حملے کافی بڑھ گئے ہیں۔ دلی سے شکیل اختر