سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی  کے سی ای او شمس الدین احمد شیخ
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’متاثرین کو زمین کے بدلے زمین دیں گے‘

سندھ کے صحرائی علاقے تھر میں نجی کمپنی اینگرو کي جانب سے بجلی گھروں کي تعمیر جاري ہے، حکومتِ سندھ کی شراکت داری سے یہ منصوبہ اب ’چین پاکستان اقتصادي راہدری‘ کا بھی حصہ بن چکا ہے۔

اس منصوبے پر ماحولیات سے متعلق خدشات تو سامنے آتے رہے ہيں لیکن اب اس علاقے کے رہائشی احتجاج کر رہے ہیں کہ اُن کی زمینیں اور رہن سہن متاثر ہو رہا ہے۔

اس موضوع پر نامہ نگار ہارون رشید نے ’سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی‘ کے سی ای او، شمس الدین احمد شیخ سے بات کی اور اُن سے يہ پوچھا کہ وہاں کے رہائشیوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے ان کي کمپنی کيا اقدامات کر رہی ہے؟