اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’حکومت نے توجہ نہ دی تو افغانستان چلے جائیں گے‘

چند دن پہلے آنے والے سیلاب کی وجہ سے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلعے چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ اس سے قبل رواں ماہ دو جولائی کی رات آنے والے سیلاب سے بھی 29 افراد ہلاک اور درجنوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں نے سرکاری عدم توجہی کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت کی طرف سے ان کو محفوظ علاقوں میں منتقل نہیں کیا گیا تو وہ سرحد پار افغانستان ہجرت کرنے مجبور ہوجائینگے۔ چترال سے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کی رپورٹ۔