اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کمسن روتھ کا صعوبتوں بھرا سفر

مشرقی افریقہ کے ملک اریٹیریا سے تعلق رکھنے والی روتھ نے جب گھر چھوڑا تو ان کی عمر صرف 14 برس تھی۔ انھوں نے برطانیہ تک کا سفر تنِ تنہا طے کیا۔گذشتہ برس 3000 بچے پناہ کی تلاش میں تنہا برطانیہ پہنچے جن میں سے اکثر اپنے آبائی ممالک میں جنگ اور تباہی سے بھاگ کر آئے تھے۔ روتھ نے بی بی سی نیوز راؤنڈ کو بتایا کہ انھوں نے سفر کی صعوبتوں کا مقابلہ کیسے کیا۔