سرینگر میں کرفیو کے دوران ایک خاتون کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہیں
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کشمیر کے عوام دو ہفتوں سے گھروں میں محصور

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند جماعتوں نے عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کے لیے پیر تک ہڑتال کی کال دی تھی اور اس کے پیش نظر جمعے کو وادی کے تمام اضلاع میں سخت کرفیو نافذ تھا۔

کشمیر کے جنوبی علاقے پلوامہ میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر سکیورٹی فورسز نے دو نوجوانوں پر گولیاں بھي چلائیں جن میں سے ایک ہسپتال میں ہلاک ہوگیا۔

کشمیر میں دو ہفتوں سے جاری شورش میں اب تک پچاس افراد ہلاک ہو چکے ہيں اور سينکڑوں زخمی ہيں۔

وادي ميں سکيورٹي فورسز مظاہرين کو منتشر کرنے کے ليے نا صرف عام اسلحہ بلکہ چھرے والي بندوقيں بھي استعمال کر رہی ہیں جس سے کئي افراد اپني بينائی سے محروم ہوئے ہيں۔

تفصیل کے ساتھ عارف شمیم