اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ میرا کام بڑے اجر والا ہے‘

ایک عرصے سے جنوبی افریقہ میں بے گھر لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح یہاں بھی لوگ معاش کی تلاش میں دیہاتوں سے شہروں کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔

ملک کے سب سے مصروف شہر کیپ ٹاؤن میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ’سٹریٹ سلیپر‘ کے نام سے ایک اچھوتے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس میں غریب اور بے گھر افراد کو پی وی سی سے بنائے ہوئے سلیپنگ بیگ فراہم کیے جاتے ہیں۔

یہ سلیپنگ بیگ رات میں لوگوں کو سردی سے بچاتے ہیں اور دن کو یہی بیگ ان کے لیے کمر کے گرد باندھنے والے بوری نما تھیلے یا ’بیک پیک‘ بن جاتے ہیں۔

یہ ’بدلتی سوچ، بدلتے انداز‘ کے سلسلے کی 15ویں مختصر ویڈیو ہے اور 16 ویڈیوز پر مشتمل اس سلسلے کے لیے ہم سکول فاؤنڈیشن (Skoll Foundation ) کے تعاون کے مشکور ہیں۔