اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’کچھ کے لیے ہیرو ہوں، کچھ کے لیے ولن‘

دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی پاکستان کی معروف فلم ساز شرمین عبید چنائے کی فلم ’سونگ آف لاہور‘ لندن میں انڈین فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی جس نے ’شائقین کی پسندیدہ‘ فلم کا ایوارڈ جیتا۔ ہماری ساتھی فی فی ہارون نے اس موقعے پر شرمین سے گفتگو کی جس میں دیگر کئی سوالوں کے علاوہ یہ بھی پوچھا کہ معاشرتی مسائل کو اپنی فلموں کا موضوع بنانے کا تجربہ کیسا ہے اور لوگ متنازع موضوعات کو اجاگر کرنے والے فلمساز کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔