پتھروں سے فوج کا مقابلہ کرنے والے نوجوان
پتھروں سے فوج کا مقابلہ کرنے والے نوجوان
انڈيا کے زیرِ انتظام کشمیر میں پچھلے دو ہفتے سے جاري شورش ميں پچاس سے زيادہ افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔ پیر کو عليحدگي پسند رہنما سيد علی شاہ گيلانی کو اُس وقت گرفتار کيا گيا جب اُنھوں نے کرفيو کي خلاف ورزي کرتے ہوئے ايک مارچ ميں شرکت کی کوشش کی۔ دوسري جانب دلي ميں بھي جموں کشمير اسمبلي کے رکن انجينيئر رشيد کو گرفتار کر ليا گيا جب اُنھوں نے کشمير کي صورت حال پر دلی ميں پارليمنٹ کے باہر ايک احتجاجی مظاہرہ کيا۔کشمير ميں احتجاج کے دوران پتھر پھینکنا انڈيا کے خلاف کشمیری عوام کي مزاحمت کا حصّہ بن چکا ہے۔ کئی پتھر بازوں کی پولیس کو تلاش ہے۔ اِن میں سے دو سے سرینگر کے پرانے شہر میں ہمارے ساتھی زبیر احمد ملے۔