کشمیر پر احتجاج مودی کے دفتر تک پہنچ گیا
کشمیر پر احتجاج مودی کے دفتر تک پہنچ گیا
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے آزاد رکن پارلیمان انجینیئر عبدالرشیدنے اپنے حامیوں کے ہمراہ پیر کو دلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر تک مارچ کرنے کی کوشش کی۔انھیں ان کے ساتھیوں کے ہمراہ جموں و کشمیر ہاؤس سے مارچ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ انجینیئر رشید کشمیر وادی میں سیکوریٹی فورسز کے ہاتھوں پچاس سے زیادہ نوجوانوں کی ہلاکت اور دو ہزار سے زیادہ لوگوں کو زخمی کیےجانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ انھوں نے پارلمینٹ کے نزدیک جنتر منتر پر احتجاج کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن انھیں پولیس نے مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ دلی میں ہمارے ساتھی شکیل اختر بھی وہاں موجود تھے۔