اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

راج ہنس کے تعاقب میں اڑان

ہنسوں کی ایک قسم بیؤِک ہنس کی آبادی مسلسل گھٹ رہی ہے۔ مگر یہ معلوم نہیں کہ روس سے برطانیہ ہجرت کرنے والے ان ہنسوں کی تعداد کیوں کم ہو رہی ہے۔ یہ ہی جاننے کے لیے وائلڈ فاؤل ایند ویٹ لینڈ ٹرسٹ کی ساشا ڈینچ آنے والے موسم سرما میں ساڑھے چار ہزار میل کی پرواز میں ان ہنسوں کی ہم سفر ہوں گی۔ اس وقت وہ دس ہفتے طویل اس کٹھن اڑان کی تیاری میں مصروف ہیں۔ پیراموٹر کے ذریعے ان کی پرواز زیادہ تر پانی کے قریب یا اوپر ہوگی۔ اس لیے وہ پانی میں زندہ رہنے کی صلاحیت اور آلات کی آزمائش کر رہی ہیں۔ تفصیل عمر آفریدی بتا رہے ہیں۔