گائے کا گوشت لانے کے شبہے میں خواتین پر تشدد

گائے کا گوشت لانے کے شبہے میں خواتین پر تشدد

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں مندسور ریلوے سٹیشن پرگائے کشی کے مخالف ہندو کارکنوں نے پولیس کی موجودگی میں دو مسلم خواتین کو گائے کا گوشت لے جانےکے شک میں بری طرح زد و کوب کیا ہے ۔ یہ خواتین اپنے ساتھ ایک تھیلے میں بھینس کاگوشت لے جا رہی تھیں۔ بی جے پی کے اقتدار والی اس ریاست میں کہیں اور سے بھینس کا گوشت لانے پر پابندی عائد ہے۔

پولیس نے ان دونوں خواتین کو پٹائی کے بعد جیل بھیج دیا ہے۔ بعض مسافروں نے یہ سارا منظر اپنے موبائل میں ریکارڈ کر لیا ۔