’جہاز بڑھیں گے تو فارغ پھرنے والے بھی کام کریں گے‘

’جہاز بڑھیں گے تو فارغ پھرنے والے بھی کام کریں گے‘

پی آئی اے گذشتہ کئی برسوں سے خسارے کا شکار ہے جس کا براہِ راست اثر اس کے مسافروں اور انھیں دی جانے والی خدمات پر نظر آتا ہے۔ حال ہی میں پی آئی اے نے ایک نئی پریمیئر سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو بظاہر سروس کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔ تو اب پي آئي اے کا مستقبل کيا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے ہي ايک لمیٹڈ کمپنی بننے والي اِس قومي فضائي کمپني کے پہلے باضابطہ چیئرمین اعظم سہگل نے بی بی سی اردو کو پی آئی اے کی نجکاری کي منطق اور سرکاري حکمتِ عملی کےبارے ميں بتايا۔