اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’خدا ٹرمپ کے دل میں روشنی ڈالے‘

عراق میں مارے جانے والے امریکی فوجی کیپٹن ہمایوں خان کے والدین کے مطابق انھیں دل آزاری پر ڈونلڈ ٹرمپ کی معافی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ بی بی سی اردو سروس کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں خضر خان اور اُن کی اہلیہ غزالہ کا کہنا تھا کہ ملک کی حفاظت کرتے ہوئے مارے جانے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو امریکہ میں ملنے والا احترام ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ معافی سے کہیں بڑا مقام ہے۔ خضر اور غزالہ خان نے نامہ نگار برجیش اپادھیائے کو بتایا۔