ریو اولمپکس کا تیسرا دن
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس 2016 کے تیسرے دن کے مقابلوں کی چند تصاویر۔
-
AFP
ریو اولمپکس کے تیسرے روز بھی سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔ میڈل ٹیبل پر اس وقت چین دس میڈلز کے ساتھ پہلے، سات میڈلز کے ساتھ آسٹریلیا دوسرے اور 13 میڈلز کے ساتھ امریکہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
-
AFP
ٹینس کے خواتین کے مقابلوں میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز، برطانوی ہیدر واٹسن، چیک ریپبلک کی پیترا کیوٹوا اور ڈیمارک کی کیرولینا وزنیاکی ریو اولمپکس کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔
-
AFP
جاپان کی جانب سے آرٹسٹک جمناسٹک میں مرد کھلاڑیوں کی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا۔
-
Getty
ویٹ لفٹنگ کے 62 کلو گرام وزن میں مردوں کے مقابلوں میں کولمبیا نے سونے، انڈونیشیا نے چاندی اور قزاقستان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
-
Getty
خوتین کے رگبی کے مقابلوں میں آسٹریلیا نے طلائی جبکہ نیوزی لینڈ نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
-
Getty
کشتی رانی کے مقابلوں میں اب تک کروشیا پہلے، روس دوسرے اور نیدرلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
-
Getty
تیر اندازی کے مقابلوں میں ایلیمینیشن راؤنڈ جاری ہے۔
-
Getty
جمناسٹک میں جاپان کے علاوہ روس نے چاندی اور چین نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
تصاویر
خوش نما دسترخوان اور خوش رنگ پکوان
- 26 اپريل 2018
جکارتہ میں مسلم فیشن فیسٹیول، تصاویر میں
- 23 اپريل 2018