دنیا کی سب سے جرات مندانہ شادی

تصویر کے کاپی رائٹ CHINA NEWS SERVICE

چین میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے ہوا میں معلق شیشے کے پل کا انتخاب کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ CHINA NEWS SERVICE

دلہا اور دلہن چینی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہنان صوبے کے شینجیاجی نیشنل فارسٹ پارک میں تعمیر کیے گئے شیشے کے پل پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ CHINA NEWS SERVICE

چین میں نو اگست کو ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ CHINA NEWS SERVICE

زمین سے 180 میٹر بلندی پر ہوامیں جھولتے ہوئے بھی اپنی شادی کی تصاویر میں اس جوڑے کے چہرے پر مسکراہٹ دکھائی دے رہی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ CHINA NEWS SERVICE

چند دن پہلے بھی پانچ چینی جوڑوں نے اس پیار کے عہد کے لیے اس پل کا انتخاب کیا لیکن وہ اس دوران پل پر ہی جمے رہے۔

حالیہ عرصے میں چین میں شیشے کے پلوں کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔