اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مودی کے رویے میں بڑھتی ہوئی جارحیت؟

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں عوام اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں مزید 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ وادي کشمير ميں لوگ گذشتہ چاليس دن سے کرفيوں میں رہ رہے ہیں۔ انڈیا کا الزام ہے کہ کشمیر کے حالات خراب کرنے میں پاکستان کا براہ راست ہاتھ ہے اور اس پس منظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈیا کی کشمیر اور پاکستان پالیسی میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔ نئی ممکنہ پالیسی کے خد وخال کے بارے میں دلی سے سہیل حلیم۔