اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کراچی کے بھولے بسرے موسیقار

ایک اندازے کے مطابق کراچی کی آبادی دو کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس وسیع اور گنجان آباد شہر کی تیز رفتار زندگی میں اس کا ماضی گُم ہوتا جا رہا ہے۔

1950 سے 1980 کی دہائی تک کراچی میں درجنوں ایسے پاپ اور جاز بینڈ کلبوں اور ہوٹلوں میں موسیقی بجایا کرتے تھے جہاں ہر شام ملکی و غیرملکی، مرد، خواتین، سیاست دان اور کاروباری حضرات تفریح کے لیے آیا کرتے تھے۔

ليکن نہ اب وہ کلب رہے نہ ہي بینڈ اور شاید اب ويسا پاکستان بھی نہیں رہا جہاں ایسی تفریح عوام کو میسر تھی۔ عنبر شمسی نے ان بھولے بسرے موسیقاروں اور موسیقی کی یادیں تازہ کیں۔

٭ تصاویر اور موسیقی بشکریہ ’لیجنڈری میوزیشنز آف کراچی‘ https://lmkonline.wordpress.com