اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

برطانیہ میں ڈیمنشیا سے متعلق نئی تحقیق

دنیا بھر میں تقريباً 46 ملین افراد ڈیمنشیا یا بھول جانے کی بیماری کا شکار ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سنہ 2050 تک یہ تعداد دگنی ہو جائے گی۔ ڈیمنشیا زیادہ تر الزائمرز کے مرض سے پیدا ہوتا ہے اور اس بیماری سے نمٹنے کے لیے برطانیہ میں ایک تجرباتی عمل شروع کيا گيا ہے۔ محققین کے لیے ایک بڑا مسئلہ یہ رہا ہے کہ وہ اب تک اس مرض کے ابتدائی مراحل کی تحقیق نہیں کر پائے ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار ڈومنیک ہیوز کی رپورٹ فیاض احمد کي زباني۔