اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستان میں ہیکنگ کے لیے بہت ٹیلینٹ ہے‘

گوگل اور فائر فاکس کے براؤزر میں بگ تلاش کر کے پانچ ہزار ڈالر کا انعام حاصل کرنے والے تئیس سالہ ایتھکل ہیکر رافع بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وائٹ ہیٹ ہیکنگ کے لیے بہت ٹیلینٹ موجود ہے۔ مگر حکومت کی اس شبعے میں عدم دلچسپی کی وجہ سے ایسے بیشتر لوگ ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ ہماری ساتھی ارم عباسی نے رافع بلوچ سے گفتگو ميں پہلے یہی پوچھا کہ دنیا بھر میں ان کی صلاحیتوں کا سراہا جانا، کتنی بڑی کامیابی ہے؟