اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اسلام آباد سے گلگت بلتستان سائیکل پر

گذشتہ ہفتے ہم نے آپ کو ثمر خان سے ملوایا جو نا صرف اپنی سائیکل پر گلگت بلتستان پہنچیں بلکہ وہاں پر انھوں نے ایک پہلے کبھی نہ سر کی جانے والی چوٹی سر کرنے کی بھي کوشش کی۔ موسم کی خرابی کے باعث چوٹی تو نہ سر کر پائیں ليکن گلگت بلتستان میں واقع ’بیافو گلیشیئر‘ پر سائیکلنگ کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کيا۔ گذشتہ روز وہ اپنا سفر مکمل کر کے اسلام آباد واپس پہنچيں۔ سفر کے اختتام پر بی بی سی اردوکو ثمر خان اور ان کی والدہ نے ایڈوینچر کا احوال سنایا۔