’پرویز مشرف کا بلدیاتی نظام تباہی کا نظام تھا‘
’پرویز مشرف کا بلدیاتی نظام تباہی کا نظام تھا‘
پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قانونی طور پر بلدیاتی اداروں کے جتنے اختیارات بنتے تھے دے دیے گئے ہیں۔ بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے سلسلے میں پاکستان کا امریکہ اور برطانیہ سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا جہاں تعلیم اور صحت کے شعبے بھی بلدیاتی اداروں کے ماتحت ہوتے ہیں۔