اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈین آبدوز سے متعلق خفیہ تفصیلات افشا

انڈیا کے ’سب مرین پروگرام‘ کی انتہائی خفیہ تفصیلات افشا ہوگئی ہیں۔ آسٹريليا کے ايک اخبار کے مطابق یہ معلومات 22 ہزار سے زیادہ صفحات پر مشتمل ہیں۔ واضح رہے کہ انڈیا فرانس کی مدد سے ممبئی میں چھ جدید ترین آب دوز بنا رہا ہے۔ اس پراجیکٹ پرتقریباً ساڑھے تین ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ انڈین گورنمنٹ نے اس واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے ليکن بھارتي بحریہ کا دعوی ہے کہ منظر عام پر آنے والی معلومات پرانی ہے اور اس سے بہت زیادہ نقصان نہیں ہوگا۔ دلی سے سہیل حلیم