اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’دنیا میں پاکستانی سینیما کی شناخت بنانی ہے‘

موسم گرما ميں سبزہ اوڑھے اور سرما ميں برف پوش پہاڑوں والے پاکستان کے خوبصورت سیاحاتی علاقہ سوات میں عکس بند ہوئي فلم ’جانان‘ عنقریب ریلیز ہونے والی ہے۔ جانان میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے تین نوجوان اداکاروں آرمینا خان، بلال اشرف اور علی رحمان خان سے ہمارے ساتھی شفیع نقی جامعی نے ملاقات کی اور ان سے پوچھا کہ حالیہ برسوں میں سوات میں امن و امان تو ایک مسلہ رہاہے ، اس کے باوجود آپ کو وہاں فلم عکس بند کرنے کي کيوں سوجھي؟