اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جان کیری کا دورہ انڈیا

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے آج انڈیا کے دارالحکومت دلی میں کہا ہے کہ پاکستان کو اُن شدت پسند اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف زیادہ سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے جو اُس کی سرزمین سے سرگرم ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ شدت پسندی کے خلاف جنگ کوئی ایک ملک اکیلے نہیں جیت سکتا اور یہ کہ گزشتہ چند مہینوں میں پاکستان نے شدت پسندوں کے خِلاف لڑائی میں پیش رفت کی ہے۔ جان کيري انڈیا کے ساتھ سٹراٹیجک اور کمرشیل مذاکرات میں شرکت کے لیے دلی گئے ہوئے تھے۔ دلی سے سہیل حلیم۔