نیاز بہادر، جو اپنے نام کی طرح بہادر ہے

نیاز بہادر، جو اپنے نام کی طرح بہادر ہے

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اگر ایک طرف پولیو کے قطرے پلانے پر پابندیوں اور دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے معذور افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے تو دوسری طرف اِن علاقوں میں ایسے معذور افراد بھی ہیں جنہوں نے اپنی معذوری کو بھیک کا ذریعہ نہیں بنایا بلکہ ہمت کر کے معذورں ہي کی فلاح و بہبود کے کام کو اپنا مقصد بنا ليا ہے۔ اِن میں دونوں پاؤں اور آنکھوں سے معذور خیبر ایجنسی کے ایک باشندے نیاز بہادر کا نام قابل ذکر ہے۔ ہمارے ساتھی رفعت اللہ اورکزئی نے نیاز بہادر سے اُن کے کام کے بارے میں بات کی۔