شام میں کلورين بم کا ایک اور حملہ؟
شام میں کلورين بم کا ایک اور حملہ؟
لندن ميں جاري ايک کانفرنس ميں شام میں حزبِ اختلاف کے مرکزی سیاسی دھڑے نے ملک میں پانچ برس سے زيادہ عرصے سے جاری خانہ جنگی ختم کرنے کے لیے تفصیلی سفارشات پیش کی ہیں۔ دوسری طرف شامی حکومت کا حلب شہر کا محاصرہ جاری ہے اور شہر کے مضافات ميں موجود امدادی کارکنوں نے الزام لگايا ہے کہ حکومت نے بیرل بموں کے حملوں ميں کلورين گيس کا استعمال کيا ہے۔ بی بی سی کے مشرقِ وسطیٰ کے ايڈيٹر جيريمي بوئن کي رپورٹ پيش کر رہے ہیں کاشف قمر۔