’ترک سکولز کے ترک عملے کو واپس جانا ہوگا‘

’ترک سکولز کے ترک عملے کو واپس جانا ہوگا‘

حکومت پاکستان نے عندیہ دیا ہے کہ ترکي کي ہزمت تحريک کي معاونت سے چلنے والي پاک ترک فاؤنڈیشن کے سکولز میں تعینات تُرک عملے کو وطن واپس لوٹنا پڑے گا۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت محمد بلیغ الرحمان نے بی بی سی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔ ترکی میں حکام نے ملک ميں حالیہ ناکام فوجی بغاوت کا الزام ہِذمت تحریک پر لگايا تھا اور اسی پس منظر میں ترکی نے پاکستان پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ اپنے ملک میں چلنے والے اٹھائیس پاک ترک سکولز بند کرے۔ ارم عباسی کي رپورٹ۔