اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سینیگال میں بچوں کی گداگری کے خلاف مہم

سینیگال کے صدر، میکی سال نے حکم دیا ہے کہ دارالحکومت ڈاکار کی سڑکوں سے بھیک مانگنے والے بچوں کو ہٹا دیا جائے۔ ڈاکار میں ہر روز تقریباً تيس ہزار بچے بھیک مانگتے ہیں۔ اور اِس مسلمان اکثریتی ملک میں اِسے روکنا اِس لیے بھی آسان نہیں کیوں کہ یہاں اکثر قرآن پڑھانے والے اساتذہ ہی بچوں سے بھیک منگواتے ہیں۔ بی بی سی کي نامہ نگار ماڈ جولیئن پولیس افسروں کے ایک گروپ کے ساتھ ایسے بچوں کی تلاش میں گئیں۔ اُن کي رپورٹ پيش کر رہی ہیں قنديل شام۔