اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’اب فلم میں پروفیشنل لوگ آ رہے ہیں‘

کیا پاکستانی سینیما کے نئے ستارے باکس آفس پر کامیابی پائیں گے؟ اس ہفتے عید کے موقعے پر دو بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں۔ منجھے ہوئے کھلاڑی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی ’ایکٹر ان لا‘ اور ’جانان‘ جس میں کچھ نئے چہرے پہلی مرتبہ مرکزی کرداروں کی صورت میں سامنے آئے۔

ہماری ساتھی فی فی ہارون نے فلم ’جانان‘ کی کاسٹ سے بات چیت کی مگر اس فلم کے بارے میں کم اور ان کے اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے مستقبل کے بارے میں زیادہ۔