پاکستان اور انڈيا کے درميان بڑھتی ہوئی کشيدگی
پاکستان اور انڈيا کے درميان بڑھتی ہوئی کشيدگی
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے اوڑی قصبے میں ایک فوجی چھاؤنی پر شدت پسند حملے کے بعد انڈیا پر اندرونی طور پر پاکستان کے خلاف کارروایی کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔
لیکن انڈیا کے وزیرِ مملکت برایے امورِ خارجہ وی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کویی بھی جذباتی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا اور انڈیا اوڑی کیمپ پر ہونے والے حملے کا مناسب منصوبہ بندی کے بعد جواب دے گا۔
بعض ماہرین کا خیال ہے کہ کسی بھی نوعیت کا فوجی تصادم دونوں ملکوں کے لیے تباہ کن ہو گا۔
شکیل اختر کی رپورٹ