انڈیا کی مسیحی برادری تصاویر میں

تصویر کے کاپی رائٹ Karan Kapoor

لندن میں مقیم فوٹوگرافر کرن کپور نے انڈیا میں مقیم ان مسیحی برادریوں کی تصاویر کھینچی ہیں جو بدلتی دنیا میں اپنا شناخت کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔

جن مسیحی برادریوں کی تصاویر کھینچی گئی ہیں ان میں اینگلو انڈینز بھی شامل ہیں جو ہزاروں کی تعداد میں اب بھی انڈیا میں مقیم ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Karan Kapoor

کرن کپور خود بھی مخلوط النسل ہیں۔ وہ مشہور بالی وڈ اداکار ششی کپور کے بیٹے ہیں جبکہ ان کی والدہ جینیفر کینڈل کپور برطانوی تھیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Karan Kapoor

ایک اور مسیحی برادری جن کی تصاویر کرن نے کھینچی ہیں وہ گوا کے کیتھولک ہیں جو انڈیا میں اپنی پرتگیزی وراثت کے محافظ ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Karan Kapoor

کرن نے زیادہ تر تصاویر 80 اور 90 کی دہائی میں کھینچی تھیں اور ان تصاویر کا مرکز وہ لوگ اور جگہیں ہیں جو اب یا تو صفحۂ ہستی سے مٹ چکی ہیں یا اتنی تبدیل ہو چکی ہیں کہ پہچانی نہیں جا سکتیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Karan Kapoor

انڈیا کی تصویر گیلری ان تصاویر کی نمائش کر رہی ہے اور ’ٹائم اینڈ ٹائیڈ‘ کے نام سے ان تصاویر پر مبنی کتاب بھی شائع کی گئی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Karan Kapoor

ممبئی اور کولکتہ کے بوڑھے ہوتے اینگلو انڈینز کپور کی توجہ کا مرکز بنے۔ انھوں نے کولکتہ میں اینگلو انڈینز کےبارے میں جاننا شروع کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Karan Kapoor

کرن کا کہنا ہے کہ ان کی زیادہ دلچسپی برادری کے بزرگوں میں تھی جو برطانوی راج کی نشانی ہیں۔ وہ لوگ جن کو ریلوے کنٹونمنٹ، مارلن منرو کی ہم شکل خواتین کے مقابلے اور دیگر چیزیں یاد تھیں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ Karan Kapoor
تصویر کے کاپی رائٹ Karan Kapoor
تصویر کے کاپی رائٹ Karan Kapoor