اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’یاکو‘ قبیلے کے بزرگ زبان کو بچانے کے لیے کیا کر رہے ہیں

کینیا میں آباد ’یاکو‘ نامی قبیلہ دنیا کے سب سے چھوٹے قبائل میں سے ایک ہے۔ اب صرف دس سے بھي کم افراد اس کي زبان روانی سے بول سکتے ہیں اور اس قبیلے کو خدشہ ہے کہ اُن کي زبان بچ نہ سکے گي۔

افریقہ میں اور بھي کئی ایسے قبیلے ہیں جن کو اسی صورتحال کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنس اور ثقافت سے متعلق ادارے یونیسکو کا کہنا ہے کہ ان کو بچانے کے لیے فوری کارروائی ناگزير ہے۔

لیکن ’یاکو‘ بولنے والے معدودے چند اپنی زبان کو معدوم ہونے سے بچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصيل کے ساتھ کاشف قمر