اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

لائن آف کنٹرول پر بسنے والےغیر یقینی صورتحال کا شکار

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں اوڑی کے مقام پر ہونے والے حملے کے بعد لائن آف کنٹرول پر کشیدگی جاری ہے۔ ایک طرف انڈیا کی فوجی تیاریوں کی خبریں ہیں تو دوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ پاکستانی فوج بھی سرحدوں پر چوکنا ہے۔ اس ساری صورتحال میں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگ غیر یقینی صورت حال کا شکار ہیں۔ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کا علاقہ چکوٹھی اور اس کے نواحی علاقے سرحد کی دوسری جانب اوڑی سیکٹر سے کافی قریب ہیں۔ وہاں کے ماحول پر تابندہ کوکب کی رپورٹ۔