اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستان سے ناطہ کبھی نہیں ٹوٹ سکتا‘

ہالی وڈ میں بہت کم پاکستانیوں نے شہرت پائی۔ ان میں اداکار اقبال تھیبا کا نام نمایاں ہے۔ امریکی ٹی وی پر ان کا ایوارڈ یافتہ سیریل ’گلی‘ جس کی کہانی ایک ہائی سکول کے میوزک گروپ پر مبنی ہے بہت مقبول ہوئی۔ سنہ 2015 میں ’دا برنک‘ میں انھوں نے ایک پاکستانی جنرل کا کردار اد کیا تاہم وہ ’گلی‘ جتنی شہرت نہیں پا سکا۔ ہماری ساتھی فیفی ہارون نے اقبال تھیبا سے ہالی وڈ میں ایک پاکستانی اداکار کے سفر اور پاکستان کی یادوں کی بات کی۔