BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 December, 2002, 16:35 GMT 20:35 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ریاض بسرا کا آخری معرکہ؟
 
فرقہ وارانہ تشدد میں ہزاروں جانیں ضائع ہو چکی ہیں
فرقہ وارانہ تشدد میں ہزاروں جانیں ضائع ہو چکی ہیں

پاکستان میں پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ایک پولیس مقابلے کے دوران سب سے زیادہ مطلوب مذہبی شدت پسند ریاض بسرا کو ان کے تین ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ چاروں مذہبی شدت پسند مبینہ طور پر ایک گاؤں پر حملہ کرنے والے تھے۔

پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ لاہور سے تین سو کلومیٹر دور جاوید شاہ - ایس پی وہاڑیپیش آیا ۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کا تعلق گزشتہ سال کالعدم کیے جانے والے شدت پسند گروپ لشکرِ جھنگوی سے ہے۔

وہاڑی ضلع کے پولیس کے سربراہ جاوید شاہ نے بتایا کہ مرنے والوں میں مشہور مفرور مجرم ریاض بسرا شامل ہے لیکن اس کے متعلق حتمی نتیجہ صرف انگلیوں کے نشانات کا تجزیہ کرنے کے بعد ہی لگایا جا سکتاہے۔

ریاض بسرا جن کے سر کی قیمت حکومتِ پاکستان نے پچاس لاکھ روپیہ لگا رکھی تھی سنی مسلمانوں کی مذہبی شدت پسند جماعت لشکرِ جھنگوی کے بانی ہیں۔ اس جماعت کو گزشتہ سال اگست میں کالعدم کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب حملہ آوروں نے ایک گاؤں میں ایک شیعہ کے گھر پر حملہ کیا۔ مکینوں نے اندر سے فائرنگ شروع کر دی اور یہ سلسلہ پولیس کے وہاں پہنچنے تک جاری رہا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں افراد حملہ آور تھے اور پولیس یا محلے داروں میں سے کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

پولیس اس سے پہلے بھی کئی دفعہ ریاض بسرا کو ہلاک کرنے کا دعوی کر چکی ہے جو بعد میں غلط ثابت ہوتا رہا ہے۔

ریاض بسرا پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو ایک بم دھماکے میں ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔ بسرا کئی ایک ایرانی سفارت کاروں کے قتل میں بھی مطلوب تھے۔

بسرا کو انیس سو اکیانوے میں گرفتار کیا گیا لیکن وہ پولیس کی قید سے فرار ہو گئے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد