BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 
  ہماری کھیلوں کی سائٹ
 
 
  احمد قریع، ہمہ جہت شخصیت
 
 
  کین کن میں کرنا کیا ہے؟
 
 
  شیرون کا دورۂ ہند
 
 
  ’غیرت‘ کے سات سو شکار
 
 
  قبائلی علاقوں کے بھوت اسکول
 
 
  مشرق وسطی میں طاقت کا نیا محور
 
 
  گیارہ ستمبر
آخری باتیں
 

جنگ عراق کا سچ جھوٹ
 

کراچی ساحل: زہریلی لہریں
 

موسیقی، فلم، ٹی وی ڈرامہ
 

دنیا ایک کلِک دور
 
 
 
:تازہ خبریں
 
میں غدار نہیں: مشرف
’القاعدہ اب بھی سرگرم ہے‘
اسامہ کی نئی وڈیو ٹیپ
’دراندازی بند کرائیں گے‘
سویڈش وزیر چل بسیں
جنس معلوم کرنےپرپابندی
بیمہ کمپنیاں القاعدہ پر مقدمہ کریں گی
یونان: پاکستانی ڈوب گئے
’نقشِہ راہ پر قائم ہیں‘
کراچی ساحل: پابندی برقرار
سامان میں انسان
بلوچستان: وزیر کے بھائی گرفتار
تعلقات مضبوط کرنےکی ضرورت: شیرون
لڑکا، امریکی فوجی ہلاک
بالی دھماکہ: موت کی سزا
گرینچ 13:25 - 23/08/2002
بھکر فرقہ وارانہ حملےکےملزم گرفتار
اپریل میں بارہ شعیہ ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوئے تھے
اپریل میں بارہ شعیہ ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوئے تھے

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس نے ایک انجینئر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا ہے جو بقول پولیس چار ماہ قبل ایک فرقہ وارانہ حملے میں ملوث تھے۔ اس حملے میں تقریباً ایک درجن شعیہ خواتین اور بچے ہلاک ہو گئے جو ایک مذہبی تقریب میں شرکت کر رہے تھے۔


حکام شدت پسندوں کےخلاف کارروائی کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں
یہ گرفتاریاں لاہور سے تین سو کلومیٹر دور شمالی ضلع وہاڑی میں جمعہ کی صبح ایک چھاپے کے دوران عمل میں لائی گئیں۔ بی بی سی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ضلع وہاڑی کے پولیس سربراہ نے کہا کہ گرفتار کئے گئے افراد کا تعلق ممنوعہ شدت پسند گروہ لشکر جھنگوی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک نے اپنی انجینئرنگ کی صلاحیت کا استعمال پنجاب کے مغربی قصبے بھکر میں اس مسجد میں زیر زمین دھماکہ خیز مادہ لگانے کے لئے کیا جہاں ایک شعیہ تقریب جاری تھی۔ اس حملے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا کہ انہوں نے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی ضبط کیا ہے، جن میں رائفلیں اور راکٹ لانچر بھی شامل ہیں۔

تین ماہ قبل وہاڑی کے قریب ہی لشکر جھنگوی کے سربراہ جو فرقہ پرست قتل کے کئی واقعات میں ملوث تھا، اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ ایک پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

وہاڑی کے ضلعی پولیس چیف کا کہنا ہے یہ دو افراد اپنے سربراہ کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لئے پولیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright