BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 
  ہماری کھیلوں کی سائٹ
 
 
  احمد قریع، ہمہ جہت شخصیت
 
 
  کین کن میں کرنا کیا ہے؟
 
 
  شیرون کا دورۂ ہند
 
 
  ’غیرت‘ کے سات سو شکار
 
 
  قبائلی علاقوں کے بھوت اسکول
 
 
  مشرق وسطی میں طاقت کا نیا محور
 
 
  گیارہ ستمبر
آخری باتیں
 

جنگ عراق کا سچ جھوٹ
 

کراچی ساحل: زہریلی لہریں
 

موسیقی، فلم، ٹی وی ڈرامہ
 

دنیا ایک کلِک دور
 
 
 
:تازہ خبریں
 
میں غدار نہیں: مشرف
’القاعدہ اب بھی سرگرم ہے‘
اسامہ کی نئی وڈیو ٹیپ
’دراندازی بند کرائیں گے‘
سویڈش وزیر چل بسیں
جنس معلوم کرنےپرپابندی
بیمہ کمپنیاں القاعدہ پر مقدمہ کریں گی
یونان: پاکستانی ڈوب گئے
’نقشِہ راہ پر قائم ہیں‘
کراچی ساحل: پابندی برقرار
سامان میں انسان
بلوچستان: وزیر کے بھائی گرفتار
تعلقات مضبوط کرنےکی ضرورت: شیرون
لڑکا، امریکی فوجی ہلاک
بالی دھماکہ: موت کی سزا
گرینچ 12:45 - 04/05/2003
جنک ای میل، کیا کریں؟
سیکنڈوں میں کروڑوں جنک ای-میل بھیجے جاسکتے ہیں
سیکنڈوں میں کروڑوں جنک ای-میل بھیجے جاسکتے ہیں

واشنگٹن میں جنک ای۔میل یعنی غیرضروری اور مارکیٹِنگ کمپنیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی الیکٹرانِک میل پر ہونے والے ایک سہ روزہ کانفرنس میں اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جنک ایک-میل کو عام الفاظ میں فضول ای-میل کہا جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ جیسے جیسے عام استعمال میں آرہا ہے مارکیٹِنگ کمپنیاں اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے لئے ای-میل کے ذریعے اپنے اشتہار بھیج رہی ہیں جو صارفین تک لاکھوں کی تعداد میں آنے لگے ہیں۔

واشنگٹن میں ہونے والی یہ کانفرنس امریکہ کے فیڈریل ٹریڈ

چالیس فیصد ای۔میل فضول ہوتے ہیں
کمیشن کے تحت منعقد کی گئی تھی۔ اس کانفرنس میں حصہ لینے والے ماہرین نے اس بات پر غور کیا کہ قانونی اور تکنیکی طور پر فضول ای-میل کے خلاف کیا اقدامات کیے جائیں۔

مقررین کا خیال تھا کہ جس طرح لاکھوں، کروڑوں کی تعداد میں فضول ای۔میل بھیجی جارہی ہیں، اس کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو ای-میل کا استعمال متاثر ہوسکتا ہے۔

فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے ایک نمائندے نے بتایا کہ حالات اتنے برے ہوگئے ہیں کہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا اور اگر اس کے خلاف اقدامات نہ کرنے کی صورت میں عام آدمی ای۔میل کا استعمال ہی نہ بند کردے۔

انٹرنیٹ کی سہولیت فراہم کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ جس طرح لاتعداد ای-میل بھیجی جارہی ہیں اس سے صارفین پریشان ہوجاتے ہیں کیونکہ کسی بھی شخص کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ ہر ای-میل کے ذریعے بھیجا ہوا ہر خط پڑھے۔

انٹرنیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے لگ بھگ چالیس فیصد

مندوبین نے جنک ای۔میل کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیا
ای-میل فضول ہوتے ہیں۔ بعض ماہرین نے کہا کہ امریکہ میں جنک ای-میل کے خلاف نئے قانون بنائے جائیں۔ لیکن کچھ کا خیال تھا کہ اس کے لئے نئی ٹیکنالوجی مہیا کی جائے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ہاٹ میل نے اس طرح کے غیرضروری میل کو بلاک کرنے کے لئے ٹیکنالوجی مہیا کی ہے جو ابھی پوری طرح کامیاب نہیں ہے۔ اور بعض کمپنیوں نے اس طرح کی ٹیکنالوجی کی زد میں آنے سے بچنے کے لئے نئے حربے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں۔

واشنگٹن میں ہونے والے اس کانفرنس میں مارکیٹِنگ کے لئے ای۔میل کا استعمال کرنے والی کمپنیوں، جنک ای-میل کے خلاف کام کرنے والے رضاکاروں، انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے والے تجارتی اداروں اور امریکی حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright