BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 
  ہماری کھیلوں کی سائٹ
 
 
  احمد قریع، ہمہ جہت شخصیت
 
 
  کین کن میں کرنا کیا ہے؟
 
 
  شیرون کا دورۂ ہند
 
 
  ’غیرت‘ کے سات سو شکار
 
 
  قبائلی علاقوں کے بھوت اسکول
 
 
  مشرق وسطی میں طاقت کا نیا محور
 
 
  گیارہ ستمبر
آخری باتیں
 

جنگ عراق کا سچ جھوٹ
 

کراچی ساحل: زہریلی لہریں
 

موسیقی، فلم، ٹی وی ڈرامہ
 

دنیا ایک کلِک دور
 
 
 
:تازہ خبریں
 
میں غدار نہیں: مشرف
’القاعدہ اب بھی سرگرم ہے‘
اسامہ کی نئی وڈیو ٹیپ
’دراندازی بند کرائیں گے‘
سویڈش وزیر چل بسیں
جنس معلوم کرنےپرپابندی
بیمہ کمپنیاں القاعدہ پر مقدمہ کریں گی
یونان: پاکستانی ڈوب گئے
’نقشِہ راہ پر قائم ہیں‘
کراچی ساحل: پابندی برقرار
سامان میں انسان
بلوچستان: وزیر کے بھائی گرفتار
تعلقات مضبوط کرنےکی ضرورت: شیرون
لڑکا، امریکی فوجی ہلاک
بالی دھماکہ: موت کی سزا
گرینچ 11:11 - 22/07/2003
آپ کا کمپیوٹر ہائی جیک
گھروں کے کمپیوٹر زیادہ خطرے کی زد میں
گھروں کے کمپیوٹر زیادہ خطرے کی زد میں

اگر آپ کے گھر کا کمپیوٹر ونڈوز کے ذریعے چلتا ہے اور آپ کے پاس براڈ بینڈ کنیکشن ہے تو عین ممکن ہے کہ اسے ہائی جیک کرکے اس پر جنسی مواد کی تشہیر جی جا رہی ہو۔

کمپیوٹر کےحفاظتی پروگراموں کے ماہرین نے ایک ایسے خطرناک سافٹ ویئر کی نشان دہی کی ہے جس کے ذریعے فحش مواد بیچنے والے گھروں میں استعمال کئے جانے والے کمپیوٹرز کو نہ صرف ہائی جیک کرنے کے بعد اس پر سے اپنا کاروبار چلاتے ہیں بلکہ پیچھے اپنا کوئی نشان بھی نہیں چھوڑتے جس سے کہ انہیں پکڑا جا سکے۔

مگماف نامی یہ سافٹ ویئر جب ایک پی سی کو ہائی جیک کر لیتا ہے تو ایک ایسے کمپیوٹر کا درجہ اختیار کر لیتا ہے جسے فحش مواد دیکھمے والے اپنی دراخواستیں بھیج سکتے ہیں اور جس کے ذریعے دوسرے کمپیوٹروں کو ’سپیم‘ یا غیر مطلوبہ اشتہاری ای میل بھیج سکتے ہیں۔

اگرچہ ابھی تک اس مگماف کے شکار افراد کی تعداد کم ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر کے استعمال کے لئے رکھے جانے والے کمپیوٹروں کو خاص طور پر احتیاط کی ضرورت ہے۔ تاہم کمپیوٹرز کی حفاظت کے ایک ماہر رچرڈ سمتھ کا کہنا ہے کہ اب تک دو ہزار کمپیوٹر اس کا شکار ہوچکے ہیں اور خاص طور پر ایسے کمپیوٹر جو مستقل آن لائن رہتے ہوں اور ان پر سے مواد تیز رفتاری کے ساتھ لیا اور دیا جا سکتا ہو اس مقصد کے لئے بہترین ہوتے ہیں اور پہلا شکار بنتے ہیں۔

مگماف کے ایک شکار میٹ ہارڈی مین نے بتایا ’میں نے اپنا کمپیوٹر ایک دوست کے لئے کھولا اور پھر بھول گیا۔ دوہفتے بعد جب میں واپس کمپیوٹر پر لوٹا تو ہر پروگرام بہت سست روی سے چل رہا تھا۔ جب میں نے ڈھونڈا تو مجھے احساس ہوا کہ تقریباً چالیس افراد اس سے فحش مواد ’اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ‘ کر رہے تھے۔

کمیوٹرز کی حفاطت کے کچھ کاروباری اداروں کا کہنا ہے کہ مگماف سے کوئی سنگین خطرہ نہیں ہے کیونکہ اسے کمپیوٹر کو استعمال کرنا ہوتاہے۔
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright