BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 
  ہماری کھیلوں کی سائٹ
 
 
  احمد قریع، ہمہ جہت شخصیت
 
 
  کین کن میں کرنا کیا ہے؟
 
 
  شیرون کا دورۂ ہند
 
 
  ’غیرت‘ کے سات سو شکار
 
 
  قبائلی علاقوں کے بھوت اسکول
 
 
  مشرق وسطی میں طاقت کا نیا محور
 
 
  گیارہ ستمبر
آخری باتیں
 

جنگ عراق کا سچ جھوٹ
 

کراچی ساحل: زہریلی لہریں
 

موسیقی، فلم، ٹی وی ڈرامہ
 

دنیا ایک کلِک دور
 
 
 
:تازہ خبریں
 
میں غدار نہیں: مشرف
’القاعدہ اب بھی سرگرم ہے‘
اسامہ کی نئی وڈیو ٹیپ
’دراندازی بند کرائیں گے‘
سویڈش وزیر چل بسیں
جنس معلوم کرنےپرپابندی
بیمہ کمپنیاں القاعدہ پر مقدمہ کریں گی
یونان: پاکستانی ڈوب گئے
’نقشِہ راہ پر قائم ہیں‘
کراچی ساحل: پابندی برقرار
سامان میں انسان
بلوچستان: وزیر کے بھائی گرفتار
تعلقات مضبوط کرنےکی ضرورت: شیرون
لڑکا، امریکی فوجی ہلاک
بالی دھماکہ: موت کی سزا
گرینچ 01:01 - 09/08/2003
کمپیوٹر کے ماؤس کا بٹن
پرانے ماؤس کے مرکز میں بٹن نہیں ہوتا تھا
پرانے ماؤس کے مرکز میں بٹن نہیں ہوتا تھا

انگریزی میں ماؤس کا معنی چوہا ہوتا ہے لیکن انٹرنیٹ کی دنیا نے الفاظ کے معنی بدل دیے ہیں، جی ہاں ہم بات کررہے ہیں کمپیوٹر کے ماؤس کی جو آپ کی انگلیوں کی گرفت میں رہتے ہوئے بڑی آسانی سے انٹرنیٹ کے صفحات کا مطالعہ کرنے میں آپ کا مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کمپیوٹر کی دنیا میں عام لوگوں کے لئے ماؤس کا استعمال بِل

ماؤس کے بٹن کا کمال
گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ نے شروع کرایا تھا۔ اب یہی کمپنی ایک نیا ماؤس بنا رہی ہے جو اور بھی زیادہ مفید ہوگا۔ موجودہ ماؤس کے مرکز میں جو بٹن ہوتا ہے وہ آپ کو آسانی سے انٹرنیٹ کے صفحے پر اوپر سے نیچے یا نیچے سے اوپر جانے میں مدد دیتا ہے۔

لیکن اب نئے ماؤس میں یہ سہولت بھی ہوگی کہ اس کے مرکز میں موجود بٹن کے سہارے آپ انٹرنیٹ کے صفحے پر دائیں سے بائیں یا بائیں سے دائیں جاسکتے ہیں۔ اس سے امید کی جارہی ہے کہ انٹرنیٹ کے صفحات پڑھنے میں آسانی ہوگی۔

اس کے لئے ماؤس کو ماؤس پیڈ پر بغیر گھمائے صرف اس کے مرکز میں واقع بٹن کی مدد سے انٹرنیٹ کے صفحات کا مطالعہ کرنا اور زیادہ آسان ہوجائےگا۔

کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال سے واقف لوگ جانتے ہیں کہ بعض صفحات، جیسے اسپریڈ شیٹ کی چوڑائی زیادہ ہوتی ہے، جس کے لئے آپ کو اسکرال بار پر کلِک کرنا پڑتا ہے۔ لیکن نئے ماؤس میں آپ کو صفحے کے اسکرال بار پر کلِک کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

پہلے یہ ہوتا تھا کہ اگر آپ ایک صفحے سے دوسرے صفحے پر جانا چاہتے ہوں تو آپ کو یا تو پہلا صفحہ بند کرنا پڑتا تھا، یا پھر نیچے کے اسکرال بار پر کلِک کرنا پڑتا تھا۔ اب نئے ماؤس سے ایک صفحے سے دوسرے تک جانے کے لئے نہ تو اسکرال بار پر کلِک کرنے کی ضرورت ہوگی، نہ ہی پہلے سے کھلے صفحے کو بند کرنے کی۔

بلکہ یہ سب کچھ صرف ماؤس کے مرکز میں واقع بٹن کو گھمانے سے ممکن ہوجائےگا۔

مائیکروسافٹ کا نیا ماؤس برطانیہ کی دکانوں میں ستمبر کے اواخر میں دستیاب ہوگا۔ مائیکروسافٹ کے مقابلے میں کام کرنے والی کمپنی لوگِٹیک کا کہنا ہے کہ اس نے مائیکروسافٹ کے نئے ماؤس سے مقابلے کے لئے اپنا ماؤس بنانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright