BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 August, 2003, 11:55 GMT 15:55 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
صدام کا خط شیعہ عوام کے نام
 
ہاتھ سے لکھا یہ خط صدام حسین کا بتا یا گیا ہے
ہاتھ سے لکھا یہ خط صدام حسین کا بتا یا گیا ہے

یہ خط عربی سیٹلائٹ ٹیلیویژن چینل الجزیرہ پر بدھ کی شام دکھایا گیا اور اسے صدام حسین کا خط قرار دیا گیا ہے۔ دس صفحات پر مشتمل ہاتھ سے لکھے اس خط میں کہا گیا ہے کہ اگر عراق کے شیعہ حلقے لوگوں پر جہاد کے لئے زور دیں تو اس سے عراق کے عوام متحد ہو کر قابض افواج کے خلاف صف آراء ہو سکتے ہیں۔

اس خط میں ایک اعلیٰ شیعہ رہنما آیت اللہ علی سیستانی کے اس اعلان کا بھی خیر مقدم کیا گیا ہے کہ امریکی نگرانی میں بنایا جانے والا عراق کا آئین نا قابلِ قبول ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ’ہم آیت اللہ علی سیستانی کی عزت کرتے ہیں اور ابھی ہماری ترجیحات یہ ہیں کہ ملک سے غیر ملکیوں کو نکال باہر کیا جائے اور امن قائم کیا جائے‘۔

الجزیرہ کے مطابق اس خط پر کوئی تاریخ درج نہیں ہے۔ اور یہ ایک نامعلوم صحافی کے ان سوالات کے جواب میں لکھا گیا ہے جو اس نے صدام تک کسی طرح پہنچائے تھے۔ تاہم ابھی اس بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں کہ یہ خط الجزیرہ تک کس طرح پہنچا۔

اپریل میں صدام حسین کے زوال کے بعد سے اب تک کئی عربی ٹی وی سٹیشن ایسی کئی آڈیو ٹیپس جاری کرتے رہے ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ صدام کی آواز میں ہیں۔

امریکی خفیہ اداروں نے ان کے تجزیے کے بعد خیال ظاہر کیا ہے کہ کچھ صدام کی اصل آواز میں ہو سکتی ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد