BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 15 August, 2003, 17:52 GMT 21:52 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ویب: کیڑے کا نیاحملہ
 

انٹرنیٹ پر ایم ایس بلاسٹ (MSBlast) نامی کمپیوٹر ورم کے حملوں کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

کئی صارفین اس کوشش میں ہیں کہ اگلے حملے سے قبل ہی MSBlast کے خلاف کارگر ہونے والا پیچ ڈاونلوڈ کریں۔ اتنی زیادہ تعداد میں لوگ یہ پیچ ڈاؤنلوڈ کررہے ہیں کہ مائکروسافٹ کی اپڈیٹ سائٹ بھی سست ہوگئی ہے۔

اس کیڑے نے اس ہفتے کے اوائل میں حملے شروع کئے اور ایک اندازے کے مطابق اب تک ڈھائی لاکھ کمپیوٹر متاثر ہو چکے ہیں۔

ایف بی ائی کا کہنا ہے کہ اب اس کیڑے کے پھیلنے کی شرح میں کمی آئی ہے۔ تاہم اس نقصان کا اندازہ اختتام ہفتہ کو ممکن ہو پائےگا کیونکہ MSBlast کے اندر پروگرامنگ میں اس طرح کی ہدایات ہیں کہ متاثر ہونے کمپیوٹروں سے مائکروسافٹ کی ونڈوز اپڈیٹ ویب سائٹ www.windowsupdate.com پر ڈیٹا کی درخواستیں بہت زیادہ تعداد میں بھیجی جائیں۔

(ونڈوز اپڈیٹ ویب سائٹ سے صارفین ونڈوز کے لئے جاری کیے جانے والے سافٹ ویئر کے نئے یا پیچ ٹکڑے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔)

نئے حملے کے بارے میں کہا جا رہا کہ یہ پندرہ اور سولہ اگست کی درمیانی شب کو کیاجائےگا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد